وحدت نیوز نیٹ ورک ( نجف) :تفصیلات کے مطابق نجف اشرف میں قائم مدرسہ امام باقر علیہ السلام کی اس تقریب میں سیکرٹری امور خارجہ ، عالمی ادارہ الباقر کے رئیس و بانی حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں سربراہ عالمی ادارہ الباقر نے شرکاء و طلاب کرام کو حوزہ امام باقر کی تاریخ و کامیابیوں سے آگاہ کیا اور نئے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لیے چند نصیحتیں کیں اور مدرسہ کے قواعد و ضوابط سے آگاہی فراہم کیں اور طلاب کرام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ مدرسہ امام باقر علیہ السلام کی بنیاد 2007 میں دمشق سیدہ زینب میں رکھی گئی تھی اور اب اس مدرسہ کی دوسری شاخ نجف اشرف میں قائم کی گئی ہے جس کی مدیریت ڈاکٹر علامہ شیخ محمد حسن تقی کے پاس ہے۔
یاد رہے کہ مدرسہ امام باقر علیہ السلام نجف اشرف میں باقاعدہ حوزوی دروس کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں طلاب کرام کو عربی زبان کے ساتھ ساتھ حوزوی تعلیم بھی دی جائے گی۔
اس تقریب میں ماہ ولادت باسعادت حضرت خاتمی مرتبت کے عنوان سے ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شرکاء کو ہدیہ تبریک ہیش کرتے ہوئے ماہ ربیع الاول کی سعادتیں و فضیلتیں بیان کیں اور طلاب کرام کو سیرت نبوی اپنانے کی تلقین کی۔
مدرسہ امام باقر نجف اشرف کی نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی شرکت اور خطاب
Shares:








