اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کا اصفہان کا دورہ طلاب کرام کی جانب سے پرتپاک استقبال، اہم رفقاء بھی ہمراہ

وحدت نیوز نیٹ ورک (اصفہان) — مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے مرکزی وائس چیئرمین، علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ نے اپنے وفد کے ہمراہ اصفہان کا خصوصی دورہ کیا، جہاں طلاب کرام نے اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ دورے کے دوران علامہ رضوی نے طلاب سے ملاقات کی اور علمی و تنظیمی امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر علامہ رضوی کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا تصور علی مہدوی، اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او برادر عارف علیجانی بھی موجود تھے۔ وفد نے اصفہان میں تنظیمی سرگرمیوں اور طلاب کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے نمائندگان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ تنظیمی تعاون اور تعلیمی روابط کے فروغ کا باعث بنے گا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *