اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں طلاب کی تربیتی و علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملاقات

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ) : 15 ستمبر 2026ء کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں جامعہ آل البیت اور مؤسسہ شباب المقاومہ کے ذمہ داران کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں حجت الاسلام آقای ابوطالبی اور آقای ہدایت شدہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسؤول مولانا سید ذیشان حیدر الحسنی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران طلاب اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تربیتی، فکری اور معارفی کلاسز کے انعقاد پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ طلاب کی علمی و فکری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم تربیتی پروگرامز ترتیب دیے جائیں، تاکہ ان کی علمی صلاحیتوں اور دینی و معاشرتی شعور میں اضافہ ہو۔ شرکاء نے تبلیغی ضروریات کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا اور مختلف موضوعات پر خصوصی علمی و تربیتی دورہ جات منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اختتام پر باہمی تعاون کو فروغ دینے اور طلاب و ان کے اہلِ خانہ کے لیے علمی، تربیتی اور معارفی سرگرمیوں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *