اہم خبریںپاکستان کی خبریں

عشقِ پیغمبر اعظم ﷺ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شرکت اور خصوصی خطاب

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : میلادِ صادقین علیہم السلام اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان “عشقِ پیغمبر اعظم ﷺ مرکز وحدت مسلمین کانفرنس 2026” میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین اور قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس میں امت مسلمہ کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام، مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران اسلامی وحدت اور اتحادِ امت کے عملی اظہار کے طور پر مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اور شرکاء نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر باہمی اتحاد و یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر میلادِ صادقین علیہم السلام کی بابرکت مناسبت اور ہفتۂ وحدت کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عشقِ رسول اکرم ﷺ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سے وابستگی کے ساتھ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تعاون سے کیا گیا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندہ علماء اور شرکاء کی بھرپور شرکت نے اتحادِ امت کے پیغام کو مزید مضبوط کیا۔

تقریب کے دوران علماء و شرکاء کی جانب سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر وحدتِ اسلامی کے اظہار کو کانفرنس کے اہم اور یادگار مناظر میں شمار کیا گیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *