وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت، قانونی ماہر اور بین الاقوامی سرمایہ کار ڈاکٹر بو عبداللہ نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے بالخصوص کاروباری مواقع، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، رئیل اسٹیٹ اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔
اس موقع پر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں کی ترقی میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی و کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔








