اہم خبریںعالمی خبریں

ہم نو منتخب رکن سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شہر علم و اجتہاد اور قیام وانقلاب قم المقدس میں تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم قم

(وحدت نیوز )تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کے صدر علامہ شیدا حسین جعفری نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نو منتخب رکن سینیٹ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شہر قم المقدس میں تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خدمت میں قومی وصوبائی اور سینٹ کے انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب قم المقدس میں 27 اپریل 2024 کو نماز مغربین کے بعد مدرسہ حجتیہ قم کی مسجد میں ایک سیمینار سے خطاب بھی کریں گے۔
اس سیمینار میں شرکت کیلئے انہوں نے تمام احباب کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *