وحدت نیوز امور خارجہ : (قم المقدس) گزشتہ شب گلگت بلتستان سے آئے ہوئے مہمان ، حجت الاسلام شیخ احمد نوری (گلگت بلتستان کونسل کے رکن) ، جناب کاظم میثم (قائد حزب اختلاف جی – بی اسمبلی ) ،جناب ایڈووکیٹ سہیل عباس شاہ ( ممبر جی – جی اسمبلی) اور وزیر محمد سلیم کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد اور ایم -ڈبلیو -ایم امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور شعبہ قم کے مسئولین و اراکین سے ملاقات کی۔
اس موقعے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سربراہ علامہ شیدا حسین جعفری اور دیگر مسئولین و اراکین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے امور خارجہ کے جنرل سیکرٹری، علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شعبہ قم کے مسئولین کا تعارف اور انکی خدمات کا ذکر کیا ۔ بعد ازاں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتحاد اصولی بنیادوں پر تھا، یہ اتحاد جماعتی مفاد کے بجائے قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا تھا۔ جناب ایڈووکیٹ سہیل عباس شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی سیاست باوقار اور اصولی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں سیاست کی جو بنیاد رکھی گئی، وہ قابلِ فخر ہے۔ مجلس نے قومی اور عوامی مسائل پر ہمیشہ مظلومین کی آواز بلند کی، جس کے نتائج گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
جناب وزیر محمد سلیم نے مجلس وحدت مسلمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا:
اگرچہ میں کچھ وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی میں شامل ہوا، لیکن آج بھی مجلس وحدت کی سیاست کو باوقار سمجھتا ہوں۔ مجلس نے ہر مشکل وقت میں اپنی وفاداری ثابت کی ہے۔
قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی جناب کاظم میثم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ
“ہماری ہمت اور حوصلہ مجلس وحدت کی شجاع قیادت کی مرہونِ منت ہے۔ کئی بار ہم پر دباؤ ڈالا گیا، خریدنے کی کوشش ہوئی، لیکن ہم نے اپنی قیادت کی بدولت ان حالات کا مقابلہ کیا۔ اگر آج قائد وحدت یا آقا علی رضوی حکم دیں تو میں فوراً استعفیٰ دے کر جماعت کے عام کارکن کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کو تیار ہوں۔ گلگت بلتستان کونسل کے رکن حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد نوری نے کہا “مجلس وحدت مسلمین کی اصولی سیاست کی وجہ سے آج دیگر سیاسی پارٹیاں بھی ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ قائد وحدت کی بصیرت اور اصولوں نے جماعت کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔”
آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سربراہ، حجت الاسلام والمسلمین سید شیدا جعفری نے کہا کہ ہم نظریاتی تعاون فراہم کرتے ہیں، لیکن عملی میدان میں جماعت کے کارکنوں کی خدمات مثالی ہیں۔ گلگت بلتستان میں آقا علی رضوی اور ان کی ٹیم، پاراچنار میں مزمل بھائی اور کراچی میں جماعت کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔
یہ نشست مجلس وحدت مسلمین کے اصولی موقف، قومی سیاست میں کردار اور قیادت کے عزم و استقلال کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ مہمانوں نے جماعت کی خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گلگت بلتستان کونسل کے رکن حجت الاسلام شیخ احمد نوری ، قائد حزب اختلاف جناب کاظم میثم، جناب ایڈووکیٹ سہیل عباس شاہ اور وزیر محمد سلیم کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد اور ایم -ڈبلیو -ایم امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور شعبہ قم کے مسئولین و اراکین سے ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال
Shares: