پاکستان کی خبریں

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی عمرایوب خان کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے پر مبارکباد

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب خان کو قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پرجاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کا سیاسی پس منظر انتہائی مضبوط ہے۔وہ بہترین سیاسی بصیرت رکھنی والی ایک مدبر اور باحکمت شخصیت ہیں۔ جس سیاسی جماعت نے انہیں نامزد کیا ہے وہ ملک کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کر رہی ہے۔

یقینِ کامل ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی و گیس کے بلوں میں غیر معمولی اضافے سمیت دیگر عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے قومی اسمبلی میں آواز بلند کریں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *