اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

وکلاء کے پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،پنجاب کو مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بنادیاگیا ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کے دھاوا بولنے ، لاٹھی چارج اور وکلا کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،پنجاب کو مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بنادیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو پرامن احتجاج کا حق نہیں، پولیس چادر چار دیواری کی بے حرمتی کرے، بے گناہوں پر سیاسی پرچے کاٹے اور انصاف کا قتل عام کرے، اِس کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پوری دنیا پاکستان کے داخلی حالات کی وجہ سے تشویش کااظہارکررہی ہے، ہم وکلاء اورکسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،پنجاب کے جعلی حکمران یہ بھول گئے ہیں کل وہ اقتدار میں نہ ہوں گے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *