اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مولانا راجہ مصطفیٰ صاحب کی اصفہان آمد : علمی و تحریکی سرگرمیوں کو نئی توانائی

وحدت نیوز امور خارجہ:(اصفہان) — حجت الاسلام مولانا راجہ مصطفیٰ صاحب نے حال ہی میں ایران کے تاریخی شہر اصفہان تشریف لائے، جہاں انہوں نے مقامی دینی و تحریکی حلقوں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں اور طلباء و کارکنان کو رہنمائی فراہم کی۔
مولانا راجہ مصطفیٰ صاحب نے اصفہان میں مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے مقامی مسئولین اور کارکنان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شہر کی دینی و سماجی سرگرمیوں، نیز مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔
انہوں نے نجفیہ اور حکیمیہ ہاسٹلز میں قیام پذیر جامعۃ المصطفیٰ کے طلباء سے بھی ملاقات کی۔ طلباء کے علمی و تربیتی چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے، مولانا نے انہیں مستقبل کی راہ میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
مولانا نے اصفہان کی مشہور مسجد جامع میں شیخ الاسلام علامہ محمدباقر مجلسی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، اور ان جیسی عظیم علمی شخصیات کی میراث کو زندہ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *