تفصیلات کے مطابق
بروز جمعہ یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے جامعۃ المصطفیٰ اصفہان کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئولین و اراکین نے بھی شرکت کی۔
اس ریلی میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئولین نے فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مختلف انداز سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
ریلی کے آغاز میں نائب مسئول برادر سید اسرار عباس نے روز قدس کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا کہ روز قدس در حقیقت روز اسلام ہے اور روز قدس یوم اللہ ہے ۔ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اس عظیم دن فلسطین کے لوگوں کی حمایت میں نکلیں اور ان کے حق میں اپنی آواز بلند کریں اور مظلومین کی آواز بنیں۔
ریلی میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے مسئول نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن درحقیقت ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ ہم فلسطین کے لوگ ، فلسطین کے معصوم بچوں اور خواتین کو سلام پیش کریں کہ جس طرح سے انہوں نے طاغوت اسرائیل کے مقابل استقامت دیکھائ اور پرچم اسلام کو بلند رکھا ہے۔
انہون نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ اس دن کے صدقہ جلد فلسطین آزاد ہوگا۔یاد رہے یہ ریلی جامعہ المصطفی کی ہاسٹل اور مدرسہ حکیمیہ سے نکالی گئی اور اصفہان کے مرکز “نقش جہان” امام خمینی کے میدان پر اختتام پزیر ہوئی۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان