اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مرحوم شاعر اہلبیتٔ زوار حسین بسمل نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو بکھیری ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ےتعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ معروف شاعر اہلبیتٔ زوار حسین بسمل کے انتقال پُر ملال پر انکےخانوادہ گرامی اور آپ سے وابستہ تمام افراد کو دلی تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، آپ نےاپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے۔

مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو بکھیری ہے۔ ان کی مدح سرائی اور عقیدت کے نغمے ہمیشہ محبین کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *