وحدت نیوز ( قم المقدس) یکم نومبر 2024بروز جمعہ موسسہ باقر العلوم قم میں سیکٹری امور خارجہ mwmپاکستان حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی صاحب کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین یو کے کے صدر مولانا ابرار حسینی صاحب کی خدمت میں ظہرانہ دیا گیا جس میں mwm قم کی کابینہ اور موسسہ کے مسئولین نے شرکت کی۔حجت الاسلام والمسلمين سيد شيدا حسين جعفري صاحب صدر mwm شعبہ قم نے پارا چنار کے حالات پر گفتگو کی ۔ان کے بعد حجت الاسلام والمسلمين فدا علی حلیمی صاحب نے موسسہ کی فعالیت بیان کی ۔ان کے بعد
معزز مہمان قبلہ مولانا ابرار حسین حسینی صاحب نے یو کے کے اندر مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور وہاں پر مجلس کے تنظیمی امور سے آگاہ کیا۔ انکے بعد ڈاکٹر شفقت شیرازی صاحب نے پارا چنار کے حالات کے حوالے سے mwm کے مستقبل کے ممکنہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور اسی طرح غزہ و لبنان کی ہر ممکنہ مدد خصوصا جہاد تبیین کی ضرورت پر تاکید فرمائی۔
نشست کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج پر ہوا۔
مجلس وحدت مسلمین U-K کے مرکزی سیکرٹری مولانا ابرار حسین حسینی کے اعزاز میں علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف ظہرانہ
Shares: