وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد)وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمداقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیئے میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عشرۂ شہدائے قدس اس برس بالخصوص شہیدِ راہِ مقاومت، علمبردارِ حریت و شجاعت، سیدِ عظیم سید حسن نصراللہؒ کی یاد و شہادت کے عنوان سے ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یہ عشرہ 27 ستمبر سے آغاز پائے گا اور پوری ملتِ مظلومینِ جہاں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا ایک عظیم پیغام ثابت ہوگا۔
تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس سے نہایت تاکید کے ساتھ گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز اور مراکز میں اس عشرہ کی مناسبت سے مجالسِ عزا، فکری و علمی سیمینارز اور شہدائے قدس کانفرنسز بعنوان یادِ شہید سید حسن نصراللہؒ کا اہتمام کریں، تاکہ شہداء کی قربانیوں اور ان کے مقدس مشن کو زندہ رکھا جا سکے اور ملت کے اذہان میں مقاومت و حریت کا چراغ مزید روشن ہو۔پروردگارِ عالم ہم سب کو اس عظیم سعادت میں شریک ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں شہدائے قدس کے پاکیزہ مشن کا حقیقی وارث قرار دے۔








