اہم خبریںپاکستان کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی طرف پارچنار میں 80 روز سے راستوں کی بندش اور معصوم بچوں کی شہادت پر احتجاج نشست اور ملک بھر میں دیے جانے والے دھرنوں کی بھر پور حمایت

وحدت نیوز امور خارجہ (اصفہان) : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیر مین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پارا چنار کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان بھر کی طرح اصفہان میں بھی ایک احتجاجی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں ایم ڈبلیو ایم کے مسئولین اور تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی جس میں پاراچنار کرم کے مظلوم عوام کے قتل عام کے خلاف شدید مذمت کی گئی۔
احتجاج میں کہا گیا کہ کرم پاراچنار کے راستے 80 دنوں سے بند ہیں، سات لاکھ افراد محصور ہو چکے ہیں اور کئ معصوم بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں ، پارہ چنار کے شہریوں کے پاس نہ غذائی اشیاء ہیں، نہ بیماروں کے لئے ادویات ہیں، نہ زخمیوں کے لئے ادویات ہیں، تمام ہسپتال بند ہیں۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں جلد از جلد کہ امن و امان کی صورتحال کو بحال کر کے پارچنار کے راستے کھولے جائیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *