وحدت نیوز امور خارجہ: (نامہ نگار) 23 مارچ یومِ پاکستان ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ظلم و ناانصافی کے خاتمے، قانون کی بالادستی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ جب تک عدل، مساوات اور انصاف کے اصولوں کو مضبوطی سے نافذ نہیں کیا جاتا، حقیقی آزادی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ آئیے، اس دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہم پاکستان کو ایک عادلانہ، مستحکم اور باوقار ریاست بنانے کے لیے متحد رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد!
حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی
سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم
23مارچ یومِ پاکستان ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی/ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
Shares:








