اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

لبنان کے سٹلائیٹ نظام پر سائبر حملہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے سٹلائیٹ نظام پر سائبر حملہ اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جارحیت ہے۔اس سفاکانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔عوام کے مواصلاتی رابطے کے استعمال کی ڈیوائس کو ہیک کر کے عام شہریوں کا قتل عام ان طاغوتی طاقتوں کا ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔ اسرائیل اپنے کھوکھلے وجود کو بچانے کے لیے جس درندگی کا ارتکاب کر رہا ہے وہ اس کی بقا کی ضمانت نہیں بن سکتا ۔اسرائیل کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے جس میں اب زیادہ دیر نہیں۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *