اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کا حجتہ الاسلام سید ثمر عباس نقوی اور مولانا سید اقتدار حسین نقوی سے اظہارِ تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورِ خارجہ، حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے حجتہ الاسلام والمسلمین سید ثمر عباس نقوی کی ہمشیرہ اور مولانا سید اقتدار حسین نقوی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

علامہ شفقت حسین شیرازی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ:
“ہم اس غم کی گھڑی میں برادرانِ نقوی اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ و مغفورہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں جگہ نصیب فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔”

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *