اہم خبریںپاکستان کی خبریں

قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے نئی تقرریوں کا اعلان

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے اہم تنظیمی تقرریوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سید محسن شہریار کو قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ کا ترجمان اور فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ انجینئر ظہیر نقوی کو ڈپٹی فوکل پرسن برائے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزید برآں آغا سید محمد رضا کو ڈائریکٹر، سیکرٹریٹ برائے قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹ مقرر کیا گیا ہے۔
قائدِ حزبِ اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے تمام نامزد افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل لگن کے ساتھ انجام دیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *