وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ تصور علی مہدی کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال بحق محمد و آلِ محمد علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص علامہ تصور علی مہدی اور تمام پسماندگان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم علامہ تصور علی مہدی سے تعزیت
Shares:








