وحدت نیوز امور خارجہ (رپورٹ) 20 اپریل 2025 اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی بقیۃ اللہ کنونشن اور انٹرا پارٹی الیکشن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کو ایک بار پھر اگلے تین سال کے لیے جماعت کے چئیرمن کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے۔ سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ:
“ہم ناصر ملت ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، انہیں اپنی خاص حفظ و امان میں رکھے اور ان کے ذریعے امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی بھرپور خدمت کا موقع عطا فرمائے۔” امور خارجہ سیکرٹری نے مزید کہا کہ: “علامہ جعفری کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ سالوں میں نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی فورمز پر بھی پاکستان اور امت مسلمہ کے مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی نئی مدت میں جماعت کا بین الاقوامی رابطوں کا دائرہ اور بھی وسیع ہوگا۔”
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آئیندہ تین سال کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمن منتخب، سیکرٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کی جانب سے خصوصی مبارکباد
Shares:








