وحدت نیوز نیٹ ورک: (اسلام آباد) (25 دسمبر 2025): پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت مبارک کے پُرمسرت موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تمام اہل اسلام اور خصوصاً مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کی خوشی دنیا بھر میں منائی جاتی ہے، جو امن، محبت، برداشت اور انسانیت کا عالمی پیغام دیتا ہے۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات ہمیں باہمی احترام، رواداری اور انسان دوستی کا درس دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ قدر اور قابلِ فخر ہے۔ قائداعظمؒ کے پاکستان میں تمام اقلیتی برادریاں برابر کی شہری ہیں اور ان کا کردار قومی یکجہتی اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نہایت اہم ہے۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر مسیحی برادری کو اس عظیم دن کی خوشیوں میں شریک ہونے کی دعوت دی اور ملک بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر پیغام
Shares:








