اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کا مرجع کبیر، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دامت برکاتہم کی زوجۂ محترمہ کے انتقال پراظہار تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرجع کبیر، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی السیستانی دامت برکاتہم کی زوجۂ محترمہ کے انتقال پر میں مرحومہ مغفورہ کے تمام پسماندگانِ گرامی بالخصوص حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی اور ان کے فرزند ارجمند حضرت آیۃ اللہ سید باقر السیستانی دام عزّہما و دیگر خانوادگان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

دعا گو ہوں کہ پروردگارِ عالم، مرحومہ کو صدقۂ چہاردہ معصومین علیہم السلام اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور مغفرت و بلند درجات عطا فرمائے اور خانوادۂ گرامی کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل مرحمت فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *