وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد)تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔رہنماؤں نے مشتاق احمد خان کو “صمود فلوٹیلا” کا حصہ بننے اور مظلوموں کے حق میں جرات مندانہ آواز بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس عمل کو مظلوموں کی حمایت اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قابلِ تحسین اور امتِ مسلمہ کے وقار میں اضافے کا باعث ہے۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور مرکزی رہنما حسین آخونزادہ بھی موجود تھے۔








