وحدت نیوز نیٹ ورک (جامشورو) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی تحریک تحفظ آئین پاکستان صوبہ سندھ کے رہنما اور سندھ یونائیٹڈپارٹی پاکستان کے چیئرمین سید زین شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے پریس کانفرنس۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، آئینی بحران، معاشی مشکلات اور عالمی حالات پر گفتگو کی ، ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی آرگنائز علامہ حیات عباس نجفی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری، رضی حیدر رضوی، برادر علی نیّر اور علامہ مبشر حسن موجود تھے ۔








