اہم خبریںپاکستان کی خبریں

سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی سید احسن عباس رضوی واہل خانہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، وائس چیئرمین تحریک تحفُّظ آئین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللّٰہ کی صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر ، رُکن مرکزی میڈیا کونسل و ڈویژنل پولیٹیکل کونسل سیّد احسن عباس رضوی کی والدہ مرحومہ سیدہ تبسم زہرا نقوی کے انتقال پر ملال پر اظہار تعزیت کیلئے مرحومہ کے گھر آمد۔

اہل خانہ سے افسوس کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی۔اس موقع ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے نائب صدر شعیب رضا، صدر عزاداری وِنگ قیصر عباس زیدی، صدر جعفرطیار یونٹ کاظم نقوی، رضا علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

مسلسل سفر ،مصروفیات اور طبیعت کی ناسازی کے باوجود اس غمناک موقع پر ہمارے دکھ میں شریک ہونے کیلئے تشریف لانے پر اہل خانہ اپنے محبوب قائد و لیڈر کا تمام اہل خانہ کی جانب سے تہہ دل سے ممنون و مشکور ہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *