وحدت نیوز نیٹ ورک (بیروت) : شہیدِ مقاومت سید حسن نصر اللہ کی دوسری برسی کے موقع پر بیروت میں ایک خصوصی برسی اجتماع منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورِ خارجہ اور ادارہ الباقر کے سربراہ حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شرکت کی۔
تقریب میں شہید سید حسن نصر اللہ کی خدمات، جدوجہد اور مقاومت کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دیگر شرکاء کے ہمراہ شہید قائدِ مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بیروت میں منعقدہ اس برسی اجتماع کے دوران ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی شرکت کے مختلف مناظر بھی سامنے آئے۔








