اہم خبریںقومی و دینی مناسبتیں

مشہد مقدس: دفتر مجلس وحدت مسلمین میں ہفتہ وار دعائے ندبہ کی روحانی نشست

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس): دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس، مؤسسہ شہید عارف الحسینی میں بروز جمعہ 25 ستمبر 2026ء کو ہفتہ وار دعائے ندبہ کی روحانی و دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلابِ عظام اور مؤمنین نے شرکت کی۔

دعائیہ پروگرام کے دوران جناب برادر ممتاز علی سولنگی، جناب برادر علی عمران اور جناب برادر سید وسیم نے دعائے ندبہ کی تلاوت اور امام زمانہ حضرت حجت ابن الحسن العسکری علیہ السلام سے توسل کی سعادت حاصل کی۔

اس روحانی اجتماع میں اسلام و مؤمنین کی سربلندی، دشمنانِ اسلام کی نابودی، عالمِ اسلام کے اتحاد و یکجہتی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و استحکام کے لیے بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شرکائے نشست نے امام زمانہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور و فرج، تمام اہلِ ایمان کی سلامتی و کامیابی اور عالمِ اسلام میں امن، اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

دعائیہ نشست کے اختتام پر امام زمانہ حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں سلام و عقیدت پیش کرتے ہوئے مؤمنین کی دینی و روحانی توفیقات کے لیے دعا کی گئی۔

منجانب:
دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شعبہ مشہد مقدس
مؤسسہ شہید عارف الحسینی، مشہد مقدس

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *