اہم خبریںپاکستان کی خبریں

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں علمی نشست کا انعقاد مجلس شعبہ قم کے صدر سید ذیشان حیدر الحسنی کا خطاب

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس) : ہفتہ وحدت کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیرِ اہتمام، مؤسسہ شہید عارف الحسینی میں ایک علمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء اور طلاب نے شرکت کی۔

علمی نشست سے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ذیشان حیدر حسنی نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امتِ مسلمہ میں وحدت و اخوت کے فروغ کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد، اخوت، محبت اور باہمی احترام کا بہترین عملی نمونہ ہے۔ انہوں نے طلابِ علومِ دینیہ پر زور دیا کہ وہ سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے معاشرے میں وحدت، بھائی چارے اور اسلامی اخوت کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید ذیشان حیدر حسنی نے موجودہ دور کے حالات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا اسلامی معاشرے کی مضبوطی، استحکام اور ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔

نشست کے اختتام پر علماء اور طلاب نے امتِ مسلمہ کے درمیان وحدت و اخوت کے پیغام کو عام کرنے اور سیرتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں اسلامی اقدار کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *