اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر سید ذیشان حیدر الحسنی کی دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس آمد، طلاب کے تربیتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک (مشہد مقدس) : مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ذیشان حیدر حسنی نے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا، جہاں ذمہ دارانِ دفتر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

دفتر آمد پر حجۃ الاسلام آقا عقیل حسین خان، مسئول دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر حجۃ الاسلام آقا آزاد حسین، حجۃ الاسلام مولانا عارف حسین اور حجۃ الاسلام مولانا سید ابرار حسین بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بالخصوص طلاب کے علمی و تربیتی امور، انہیں درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکائے ملاقات نے طلاب کی علمی، فکری اور تربیتی ضروریات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مؤثر رہنمائی اور مسائل کے بروقت حل کے لیے مختلف تجاویز اور عملی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلاب کی بہتر علمی و اخلاقی تربیت اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ذمہ داران اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم و مشہد مقدس کے ذمہ داران نے طلاب کے مسائل کے حل اور ان کی بہترین تربیت کے لیے مشترکہ اور مؤثر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *