اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ مقصود علی ڈومکی کا مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر کا دورہ

وحدت نیوز نیٹ ورک: مشہد مقدس (خصوصی رپورٹ) — مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے مشہد مقدس آمد کے موقع پر دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس (مؤسسہ شہید عارف الحسینی) کا دورہ کیا۔

دفتر آمد پر شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام آقا عقیل حسین خان نے اراکین و ذمہ داران کے ہمراہ معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی کے اعزاز میں ایک خصوصی صمیمی نشست بھی منعقد ہوئی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے طلاب کرام کو اپنی علمی و دینی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ علمی ترقی ہی قوم و ملت کی مؤثر خدمت کی بنیاد ہے۔ طلاب کو حصولِ علم کے ساتھ ساتھ قومی و اجتماعی امور میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے اور ملت کے لیے مؤثر خدمات انجام دے سکیں۔

شعبہ مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام آقا عقیل حسین خان نے مصروفیات کے باوجود دفتر کا دورہ کرنے اور طلاب و اراکین کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔

نشست میں حجۃ الاسلام آقا آزاد حسین، حجۃ الاسلام مولانا عارف حسین، حجۃ الاسلام کمیل مھدوی، حجۃ الاسلام محمد عمران نجمی، جناب مبشر مھدوی، جناب مدثر مھدی، محمد عباس حیدری، جناب علی شیر، ماجد علی مری سمیت دیگر علماء، طلاب اور اراکین موجود تھے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *