اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

14 اگست ہمیں آزادی کی نعمت پر شکر ادا کرنے اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنے کا دن ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 78 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملت پاکستان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمیں آزادی کی نعمت پر شکر ادا کرنے اور قربانی دینے والوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ اس سال یہ دن خاص طور پر اربعین امام حسینؑ کے ایام میں آ رہا ہے، جو یاد دلاتی ہے کہ حقیقی آزادی اور عزت، باطل کے سامنے سر نہ جھکانے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ کربلا ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی قوموں کی بقا کا راز ہے، چاہے میدانِ کربلا ہو یا وطنِ عزیز کا محاذ۔‏آئیں، اس یومِ آزادی پر ہم یہ عہد کریں کہ اپنے وطن کو حسینی کردار، عدل، اخوت اور قربانی کے اصولوں پر قائم رکھیں گے اور ہر یزیدی سوچ کے خلاف بہادری سے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *