اہم خبریںپاکستان کی خبریں

علامہ سید جواد نقوی اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

وحدت نیوز نیٹ ورک: (اسلام آباد) 13 مئی (بدھ) — سربراہ تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰؐ علامہ سید جواد نقوی حفظہ اللہ کی جامعۃ الولایہ اسلام آباد آمد کے موقع پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور قائد حزبِ اختلاف سینیٹ آف پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی صورتحال، قومی یکجہتی، دینی و سماجی معاملات سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دینی و قومی معاملات میں مشترکہ کردار اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سربراہ مجلس علمائے مکتبِ اہلِ بیتؑ علامہ سید حسنین عباس گردیزی، سربراہ اُمتِ واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی، رکنِ شوریٰ عالیٰ علامہ محمد اقبال بہشتی، ڈاکٹر علامہ جاوید شیرازی اور ڈاکٹر یونس حیدری بھی موجود تھے۔

شرکاء نے دینی، قومی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *