پاکستان کی خبریں

ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا تصور علی کے بھائی کے انتقال پر تعزیت

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد): سربراہ مجلس علماء امامیہ و سیکرٹری امورِ خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مرکزی سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا تصور علی کے جواں سال بھائی مولانا توقیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جو قم میں وفات پا گئے۔
اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے مولانا تصور علی، ان کے اہلِ خانہ اور تمام سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم مولانا توقیر کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و خاندان کو یہ صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *