اہم خبریںپاکستان کی خبریں

چلاس کے قریب بس حادثہ میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے، سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس x پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس کے قریب بس حادثہ میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع المناک سانحہ ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت زخمیوں کو بہترین اور مطلوبہ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کرے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان ہر سال ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی بنیادی وجہ مرکزی شاہراہِ اور گاڑیوں کی غیر تسلی بخش حالت ہے۔ ذمہ دار اداروں کی چشم پوشی ایسے دل سوز واقعات کی بنیاد بنتی ہے۔ راولپنڈی اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر کو محفوظ بنانے کے لیے گاڑیوں کی تکنیکی جانچ پڑتال کو یقینی اور سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات کے خدشات کو کم سے کم کیا جا سکے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *