اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

پارچنار اور جبھہ مقاومت کے شہداء کے لیے اصفہان میں قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا اہتمام۔

وحدت نیوز امور خارجہ: (اصفہان)تفصیلات کے مطابق
بروز ھفتہ 23 نومبر 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور تشکل سلمان فارسی و تشکل انوار بلتستان کی جانب سے شھداء پارچنار اور شھداء مقاومت کی بلندی درجات کے لئے قرآن خوانی اور مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام حسینیہ حضرت زھراء سلام اللہ علیہا جامعہ المصطفی میں نماز ظھر و عصر کے فورا بعد منعقد ہوا۔
تلاوت قرآن پاک کے بعد بلافاصلہ برادر ساجد علی مھدوی نے ترانہ شھداء پیش کیا۔ انکے بعد حجت الاسلام و المسلمین مولانا جناب حافظ کبریا صاحب نے شھداء پاراچنار پر مفصل گفتگو فرمائی
انہوں نے اپنی گفتگو میں بیان کیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے سیکورٹی کے حصار والے علاقہ میں دہشگردوں کے لشکر داخل ہوجائیں اور نھتے مسافر لوگوں ، معصوم بچوں اور خواتین کو بے گناہ قتل کر ڈالیں جس کی اسلام دوران جنگ بھی اجازت نہیں دیتا ۔یہ کس اسلام کے ماننے والے ہیں جو چھ ماہ تک کے معصوم بچوں پر رحم نہیں کھاتے ؟
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران پاراچنار میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کے پیچھے جو بھی شر پسند عناصر ہیں ان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔
آخر میں تمام شھداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور فاتحہ پڑھی گئی۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *