تفصیلات کے مطابق بروز اتوار 28 اپریل 2024 کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب سے شہر علم و حکمت قم المقدس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
ملاقات میں قائد وحدت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنی علمی صلاحیتوں کو بروئ کار لاتے ہوئے اپنے تبلیغی و فرھنگی فعالیتوں کو جاری رکھنا چاہیے
انہون نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہمیں ان کی تربیت میں بھرپور قردار ادا کرنا چاہیے
اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئول نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو شعبہ اصفہان کے دورہ کی دعوت دینے کے ساتھ ان کی خدمت میں اصفہان کی مشہور اور مخصوص سوغات کا ہدیہ بھی پیش کیا۔
*میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان*