اہم خبریں

ملک پر مسلط حکمران بھرپور سفاکیت کے ساتھ سیاسی و اخلاقی قدروں کو پامال کر رہے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران بھرپور سفاکیت کے ساتھ سیاسی و اخلاقی قدروں کو پامال کر رہے ہیں، سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کا یہ جارحانہ انداز ملک وقوم کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہا ہے جسے فوری طور پر روکنا ہو گا، تحریک انصاف، اس کے عہدیداروں اور کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانے والے اپنے عمل سے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ان کا جمہوری روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ضیائی آمریت کی پیداوار ہیں اور ایک بدترین آمر کے طرز ِحکمرانی کو اپنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور ان غیر قانونی ہتھکنڈوں کو اگر روکا نہ گیا تو ملک کے حالات حکمرانوں کے قابو میں نہیں رہیں گے، بہیمانہ غیر انسانی و غیر جمہوری اقدامات سے ملکی سالمیت اور قومی وقار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جسے روکا نہ گیا تو آئین وقانون کے خلاف بھونڈی چالیں چلنے والے کردار قصہ پارینہ ہو جائیں گے اور پاکستان کی بیدار و باشعور عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے جو اپنی ذاتی انا کی تسکین کے لیے عوامی رائے اور آئین کو ڈھٹائی کے ساتھ روند رہے ہیں۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *