وحدت نیوز امور خارجہ: (اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام شہید ق ا س م س ل ی م ا ن ی و شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی اور آیت اللہ العظمی مصباح یزدی کی چوتھی برسی کی مناسبت سے تکریم شہداء و علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا شرف برادر عادل حسین کو حاصل ہوا۔
انکے بعد علامہ ڈاکٹر قربانی مقدم نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا ہم پر فرض ہے شہید سلیمانی وہ عظیم ہستی تھی جس نے مقاومت کی سربراہی کی داعش کو نابود کیا۔ قاسم سلیمانی منفرد شخصیت تھی جس کو کبھی تھکتے نہیں دیکھا حاج قاسم سلیمانی مسئولیت شناخت تھے ہمیشہ نئی تکالیف کے متلاشی رہتے حاج سلیمانی اور آقای مصباح کا رھبر انقلاب سے عجیب تعلق تھا اس بات کا اندازہ ان ہستیوں کے وصیت ناموں سے لگایا جا سکتا ہے جسمیں اطاعت نائب برحق ولی فقیہ حضرت امام الخامنہ آی کی تاکید فرماتے ہیں۔
ایت اللہ مصباح یزدی نے فکری طور پر وہی کام کیا جو قاسم سلیمانی نے مقاومتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے کیا۔
آیت اللہ مصباح کو عمار رھبر جبکہ قاسم سلیمانی مالک اشتر رہبر کہا جاتا ہے یہ حقیقت میں ایسے ہی تھے اسی کردار کے حامل تھے۔
ہمیں ان شخصیات بالخصوص آیت اللہ العظمی مصباح یزدی کی نظریات کو پڑھنا اور مطالعہ کرنا چاہیے۔
اور شہداء کی یاد کی راہ کو زندہ رکھنا چاہیے۔
پروگرام کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے نائب صدر سید اسرار نقوی صاحب نے شرکت کنندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
اور علامہ دکتر قربانی مقدم کی اقتداء میں نماز ظہرین ادا کردی گئی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰ اصفہان میں تکریم شہداء کانفرنس کانفرنس میں ڈاکٹر قربانی مقدم کی خصوصی شرکت اور خطاب
Shares: