وحدت نیوز امور خارجہ: (قم) بمناسبت شہادت حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا ، چہلم سید حسن نصر اور شہداء مقاومت کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے آج شام بعد از نماز مغربین حرم حضرت فاطمہ معصومہ ، شبستان امام حسن مجتبیٰ میں مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ جس سے حجت الاسلام والمسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم اور تشکل فرھنگی شہید فخر الدین کی طرف تمام طلاب ، اساتیذ ، زائرین اور مومنین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین قم کی جانب سے شہادت حضرت زھرا سلام اللہ علیہا اور شہید سید حسن نصر کے چہلم کی مناسبت سے مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد حجت الاسلام و المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے علماء ، طلاب ، زائرین و مومنین سے شرکت کی دعوت
Shares:








