اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیراہتمام اہم اجلاس، نئی کابینہ کی تشکیل پر غور

وحدت نیوز نیٹ ورک (اصفہان ) ─ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیرِاہتمام جمعہ 19 ستمبر 2025 کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا جس کا شرف جناب مسلم رضا مہدوی نے حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نعت و منقبت بھی پیش کی جس سے محفل کا روحانی رنگ مزید نکھر گیا۔
اجلاس سے صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان، جناب مولانا محسن نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں سیرتِ رسول اکرم ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے اسوۂ نبوی کی روشنی میں تنظیمی جدوجہد کو آگے بڑھانے کی تلقین کی۔ مولانا محسن نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کو عملی اور فکری میدان میں مزید مؤثر بنانے کے لیے اراکین کی مشاورت نہایت اہم ہے۔
اجلاس میں تنظیم کے مستقبل کے لیے دو بنیادی نکات پر اتفاق کیا گیا:
1. نئی کابینہ کی تشکیل۔
2. تنظیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کو بھی اولین ترجیح دینا۔
اجلاس کو اراکین نے فکری، روحانی اور تنظیمی اعتبار سے ایک مؤثر اور کامیاب میٹنگ قرار دیا۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *