وحدت نیوز نیٹ ورک (قم المقدسہ) – مجلس وحدت مسلمین شعبہ برطانیہ کے صدر حجتالاسلام آقای ابرار حسینی نے جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے صدر حجتالاسلام آقای سید ذیشان حیدر الحسنی اور ان کی کابینہ سے تنظیم کے دفتر قم میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عالمی سیاسی حالات، تنظیمی روابط اور مختلف میدانوں میں جاری دینی و سماجی خدمات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے تنظیمی سطح پر تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔
حجتالاسلام آقای ابرار حسینی نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی دینی، علمی اور تنظیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے آقای سید ذیشان حیدر الحسنی اور ان کی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے لیے مشترکہ پروگرامز، فکری تعاون اور عالمی سطح پر تنظیمی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ ملاقات انتہائی خوشگوار اور برادرانہ ماحول میں انجام پائی، جو تنظیمی سطح پر مستقبل کے اشتراک اور تعاون کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔








