اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

مجلس وحدت المسلمین بلتستان کے وفد کی ایم – ڈبلیو – ایم امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور ایم -ڈبلیو – ایم شعبہ قم کے اراکین سے ملاقات گلگت بلتستان کے عالمی حالات پر گفتگو

وحدت نیوز امور خارجہ (قم) گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے مسئولین کی قم المقدس میں ایم -ڈبلیو -ایم کے دفتر میں امور خارجہ کے سیکرٹری علامہ سید شفقت حسین شیرازی اور مجلس کے شعبہ قم کے اراکین سے ملاقات ہوئی ۔ گلگت بلتستان سمیت عالمی حالات پر گفتگو کی گئ ۔ وفد کے ہمراہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، کاچو زاہد علی خان، ابراھیم آزاد، سلیم یاسر، سید الیاس موسوی، مبارک علی، ایس ایم موسوی موجود تھے۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکرٹری علامہ سید شیدا جعفری ، نائب صدر شیخ احسان دانش ، مسؤل امور روابط شیخ سکندر حیدری ، مسؤل دفتر شیخ علی محمد رضوانی ، مسؤل امور تربیت سید حسین اصغر جعفری اور مسؤل فرھنگی سید قمر شاہ نقوی کی طرف سے وفد کو خوش آمدید کہا گیا۔
بعد از آں دو طرفہ تبادلہ خیال ہوا، مجلس وحدت المسلمین کے راہنماوں نے امور خارجہ اور دفتر قم کی خدمات کو خوب سراہا اور اپنی مفید آراء بھی پیش کئے۔ معاشرے میں آنے والے نت نئے واقعات اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں طرف کے راہنماوں نے اتفاق و اتحاد پر زور دیا اور آئندہ ہر معاملے میں پہلے سے زیادہ ہم آہنگی کے ساتھ چلنے کا اعادہ کیا ہے۔ آخر میں طرفین نے اس ملاقات کو کافی مفید قرار دیتے ہوئے آنے والے وقتوں میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی تاکید کی۔
یاد رہے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے اراکین ان دنوں مقامات مقدسہ کے زیارات کے سلسلے میں ایران آئے ہوئے ہیں ۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *