وحدت نیوز (پاکستان)مجلس علماء امامیہ پاکستان کے وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد، علامہ شیخ محسن علی نجفی رح کی وفات پر ان کے فرزندان حجتہ الاسلام شیخ انور علی نجفی و شیخ اسحاق علی نجفی سے تعزیتی ملاقات۔
وفد نے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ سربراہ مجلس علما امامیہ نے علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کی وفات کو عظیم ملی نقصان قرار دیا اور کہا شیخ صاحب قبلہ کی عظیم قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے شیخ صاحب قبلہ کے خانوادے، حوزہ علمیہ الکوثر و اہل بیت کے اساتذہ ، طلاب اور عقیدت مندوں کو تسلیت و تعزیت پیش کی۔ وفد میں مجلس علماء امامیہ پاکستان کے مدیر مسؤول حجة الاسلام ضیغم عباس، علاقائی مسوول حجة الاسلام سرفراز حسین حسینی، تربیتی مدیر حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید جاویدحسین شیرازی اور حجة الاسلام و المسلمین سید انتظار حسین نقوی شامل تھے۔ ملاقات کے بعد وفد کے شرکاء نے شیخ صاحب قبلہ کی قبر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی۔
مجلس علماء امامیہ پاکستان کے وفد کی جامعہ الکوثر اسلام آباد آمد، علامہ شیخ محسن علی نجفی رح کی وفات پر ان کے فرزندان حجتہ الاسلام شیخ انور علی نجفی و شیخ اسحاق علی نجفی سے تعزیتی ملاقات۔
Shares: