اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

قائد ملت مفتی جعفرحسینؒ مرحوم نے دین کی خدمت اور امت کی یکجہتی کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھا، آمرانہ دور میں بھی ملی حقوق کا دفاع ڈٹ کر کیا،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد)29 اگست 1983ءیوم وفات قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ مفتی جعفر حسین مرحوم کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ آپ اتحاد بین المسلمین کے عظیم داعی، عالم باعمل، بے مثال مصنف و مترجم اور شجاع و بااصول سیاسی و مذہبی شخصیت کے مالک تھے، آپ کی ملت کے لیے عظیم و مخلصانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، اپنے موقف پر ڈٹے رہنے والے جرآت مند عالم دین جو انتہائی نامساعد حالات میں بھی کبھی نہیں ڈگمگائے، آپ کی وفات ایک قومی نقصان تھا۔

مفتی صاحب مرحوم نے دین کی خدمت اور امت کی یکجہتی کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھا، آمرانہ دور میں بھی ملی حقوق کا دفاع ڈٹ کر کیا، آپ جیسی ہستیاں صدیوں میں ایک بار پیدا ہوتی ہیں جنکی پوری زندگی تبلیغ دین کے لیے وقف رہی، قائد مرحوم بڑے حلیم طبع، صلح جو اور دردمند انسان تھے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *