اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

علامہ راجہ ناصرعباس کا سابق آئی جی سید ارشاد حسین کے بڑے بھائی کرنل (ر) سید سجاد حسین کی وفات پر دلی رنج و افسوس کا اظہار

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سابق آئی جی سید ارشاد حسین کے بڑے بھائی کرنل (ر) سید سجاد حسین کی وفات پر دلی رنج و افسوس ہوا، مرحوم ایک باوقار، مخلص اور قومی خدمت گزار شخصیت تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جناب ارشاد حسین سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے دعاگو ہیں کہ خدا وند متعال مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین یااللہ

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *