اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

شہید حسن نصر اللہ نے حب الوطنی اور مظلوموں کی مدد کرنے کی عظیم تاریخ رقم کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قم

تفصیلات کے مطابق قم کے مدرسہ حجتیہ کے شہیدین کانفرنس ہال میں ایم ڈبلیو قم نے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس سے
حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
(مرکزی سیکرٹری امور خارجہ ایم – ڈبلیو -ایم)
اور
حجت الاسلام و المسلمین شیخ معین دقیق
( رئیس مجمع امام صادق لبنان)
نے گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں سید حسن نصر اللہ کو ساری دنیا کیلئے ایک عظیم مثال کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان سید حسن نصر اللہ کے طرز زندگی کو اپنا لیں تو سارے اسلامی ممالک مضبوط اور مستحکم ہو جائیں گے۔
جب بھی عزت، استقلال اور مظلوموں کی نصرت کی بات ہو گی تو سید حسن نصر اللہ کا نام لئے بغیر تاریخ مکمل نہیں ہو گی۔ وہ علم ، تقوی اور جہاد کے پیکر تھے۔
علم کے میدان میں سید حسن نے جبل عامل، نجف اشرف اور قم المقدس کے حوزات سے فیض حاصل کیا۔ وہ
تقویٰ کے میدان میں انسانی اقدار کا مجسمہ تھے اور مکارم اخلاق کے پیکر تھے۔
جہاد کے میدان میں تو ان کی کوئی نظیر ہی نہیں۔

Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *