اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سینیٹ کمیٹی نے عراق میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

وحدت نیوز نیٹ ورک (اسلام آباد) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں عراق میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو ’’افسانہ‘‘ قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے پر براہِ راست عراقی قیادت سے بات کی۔ ’’میں نے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی تو انہوں نے اسے غلط قرار دیا، اسی طرح وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے بھی تصدیق کی کہ یہ خبر درست نہیں‘‘، انہوں نے وضاحت کی۔

وزارتِ داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ عراق میں صرف 27 پاکستانی پکڑے گئے ہیں، جبکہ کل 81 میں سے 30 افراد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے ساتھ برتاؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا:’’عراق سمیت کئی ملکوں کے ہوائی اڈوں پر پاکستانیوں کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جاتے ہیں، جو کہ ہمارے شہریوں کی توہین ہے۔ حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘‘
وزارتِ داخلہ کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہوزارتِ داخلہ کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ یہ مسئلہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے گا۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *