اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

سردار اختر مینگل کے امن مارچ پر خودکش حملہ قابل مذمت،پرامن سیاسی کارکنوں پر وحشیانہ پولیس گردی کر کے حکومت نے جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوزامور خارجہ:(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی کی مسلط کردہ حکومت بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز مینگل صاحب کی قیادت میں جبری گمشدگیوں اور اپنے وسائل پر حق مانگنے والے پُرامن سیاسی کارکنوں پر وحشیانہ پولیس گردی کر کے حکومت نے جبر و استبداد کی بدترین مثال قائم کی ہے۔‏ایسے مظالم سے صرف نفرتیں بڑھیں گی اور مسائل مزید سنگین ہوں گے۔ حکومت بلوچ عوام کے جائز، آئینی اور قانونی مطالبات کو تسلیم کرے اور اپنے آمرانہ طرزِ عمل کو ترک کرے۔



Shares:

اترك تعليقاً

لن يتم نشر عنوان بريدك الإلكتروني. الحقول الإلزامية مشار إليها بـ *