وحدت نیوز امور خارجہ: (اصفہان) تفصیلات کے مطابق
بروز منگل 19 نومبر 2024 کو جامعۃ المصطفیٰ اصفہان میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آمد پر طلباء کے ساتھ صمیمی نشست رکھی گئ۔ اس نشست میں جامعۃ المصطفی اصفہان کے معاونت امور فرھنگی کے مسئول حجت الاسلام و المسلمین آقای محبی نے مہمانوں کو اصفہان میں تشریف لانے پر خوش آمدید کہا۔
اس کے بعد باضابطہ طور پر نشست شروع ہوگئی ۔تلاوت کلام الہی کے بعد قائد وحدت نے گفتگو شروع فرمائی ۔آپ نے طلباء کو وعظ و نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی قدر اس کے علم و اخلاق سے معلوم ہوتی ہے طلاب عزیز ایک دوسرے کے ساتھ احترام سے پیش آئیں، اساتذہ کا احترام کریں
انہوں نے مزید بیان کیا کہ اساتذہ کا احترام کرنے سے زندگی میں برکت آتی ہے ،
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصفہان شھداء کا شہر ہے شھداء کی قبروں پر جایا کریں ان کے ساتھ اپنی باتیں کیا کریں ،
اس نشست میں علامہ صاحب نے طلباء کی جانب سے کئے گئے مختلف موضوعات پر سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی صاحب کی اصفہان میں طلباء کے ساتھ صمیمی نشست
Shares: